ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

محسن نقوی، علامہ ناصر عباس سمیت 7 امیدوار بلامقابلہ سینیٹرز منتخب

27 مارچ, 2024 15:54

پاکستان کی سب سے بڑی ایوان بالا (سینیٹ) میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر محسن نقوی،علامہ ناصر عباس سمیت 7 اشخاص بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ اور سربراہ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) راجہ ناصر عباس سمیت حامد خان ایڈووکیٹ بھی بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونے والوں میں  پرویز رشید اور طلال چوہدری بھی شامل ہیں جب کہ حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہاور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے پانچ اور تحریک انصاف کے دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ جب کہ ن لیگ کے پرویز رشید ، ناصر محمود ، احد چیمہ اور طلال چوہدری کامیاب ہوئے۔

خیال رہے کہ تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار اس لیے پائے کہ سات جنرل نشستوں پر سات امیدوار ہی میدان میں رہ گئے تھے

دوسری جانب جنرل نشستوں پر ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ نے کاغذات واپس لے لیے ہیں ، جب کہ جنرل نشستوں پر ن لیگ کے 5 اور پی ٹی آئی کے 2امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top