جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چہلم امام حسین ؑ : عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فری انٹری

17 اگست, 2023 17:00

اسلام آباد : عراقی حکومت نے چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لئے ویزا فری انٹری کی سہولت دے دی ہے ۔

پاکستان میں موجود عراقی سفارت خانے سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عراقی حکومت نے پاکستانی زائرین کے لئے ویزا فری انٹری کردی ہے، اور آج باقاعدہ طور پر عراقی ایمبسی کی جانب سے پریس ریلیز جاری کیا گیا ہے۔

اس پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ سہولت 19 اگست سے 20 ستمبر 2023 تک ہوگی ۔

پریس ریلیز میں زائرین کو آگاہ کیا ہے کہ ہوائی سفر کرنے والے اپنا سفر دونوں ملکوں کی قومی ائیر لائن پی آئی اے اورعراقی ائیر ویز سے کریں۔

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ بائے روڈ سفر کرنے والے زائرین صرف الشیب بارڈر سے عراق میںداخل ہوسکتے ہیں ، اس کے علاوہ بغداد انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور النجف انٹرنیشل ائیر پورٹ فضائی سفر کی معاونت کرے گا۔

واضح رہے اس سے قبل اربعین حسینی ؑ کے لئے زائرین کا کوٹہ50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کردیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top