جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چوہدری نثار کا عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصّہ لینے کا اعلان

21 دسمبر, 2023 15:30

لاہور: سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصّہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے لیے ان کے تجویز کنندہ ملک سعید نواز نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیرِ داخلہ این اے 53 اور این اے 54 سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے، چوہدری نثار کل این اے 53 میں جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top