جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہباز گِل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 6 مئی تک مؤخر

01 اپریل, 2023 12:37

اسلام آباد : شہباز گِل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 6 مئی تک مؤخر کردی گئی۔

شہباز گِل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش

شہباز گِل عدالت میں پیش ہوئے اور جج کو سالگرہ کی مبارک باد دی، جس پر جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ مطلب آپ کو اپریل فول کا میسج پہنچ گیا۔

عدالت نے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top