جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فوج میں زبردستی بھرتی کے خوف سے افراتفری، ہزاروں روسی باشندے ملک چھوڑنے لگے

27 ستمبر, 2022 10:51

ماسکو : یوکرین میں لڑائی کے لیئے فوج میں زبردستی بھرتی کے سرکاری اعلان کے بعد ہزاروں تعداد میں عوام نے ملک چھوڑنا شروع کردیا۔

روس کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار یوکرین میں لڑائی کے لیئے فوج میں بھرتی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد ملک میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ عوام کی بڑی تعداد ملک چھوڑ کر فرار ہو رہی ہے۔ روس سے بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں فروخت ہو چکی ہیں۔

واحد مغرب نواز پڑوسی جو روسی شہریوں کو بغیر ویزا کے داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے، کی سرحد پر کاروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں، جبکہ قازقستان اور منگولیا کی سرحدوں پر بھی اسی قسم کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اجتماعی قبر سے 436 لاشیں نکالیں، جن پر روسیوں نے خوفناک تشدد کیا : یوکرین

خبریں ہیں کہ روس زبردستی فوج میں بھرتی کے لائق نوجوانوں کو تربیت دینے کے بعد یوکرین میں تعینات کرے گا، جس سے فرار کو روکنے کے لیئے سرحدوں کو بند کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ سرحدوں کو سیل کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ فی الحال، اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

روس کے ایوان بالا میں روس سے الحاق شدہ کریمیا کی نمائندگی کرنے والے ایک سینئر قانون ساز سرگئی تسیکوف نے کہا ہے کہ ہر وہ شخص جو فوج میں بھرتی کی عمر کا ہے، موجودہ حالات میں اس پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی لگا دی جانی چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top