جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تبادلے کردیئے گئے

01 اپریل, 2023 09:54

پشاور : خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے بڑے پیمانے پر بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری اکرام اللہ کو سینٹر ممبر بورڈ آف ریونیو اور محمد زبیر قریشی کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔ پرنسپل سیکریٹری محمود حسن او ایس ڈی بنا دیئے گئے۔

مظہر ارشاد پرنسپل سیکریٹری گورنر خیبر پختونخوا اور محمد عابد مجید کو سیکریٹری ہوم کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ خوشحال خان او ایس ڈی بنا دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : ڈاکٹر بیربل گینانی کے قتل کا مقدمہ درج، خاتون اسسٹنٹ پر شک کا اظہار

محمود اسلم سیکریٹری ہیلتھ، مختیار احمد سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری اطلاعات ارشد خان کو ای اینڈ اے ڈی میں تعینات کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سید ظہیر اسلام او ایس ڈی بنادیئے گئے۔

عامر آفاق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور محمد خالد سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ محمد ادریس کو ای اینڈ اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سیکریٹری پی اینڈ ڈی شاہ محمود کی خدمت وفاقی حکومت کے حوالے کردی گئی۔ خیام حسن کو سیکریٹری پی اینڈ ڈی تعینات کردیا گیا۔ خالد الیاس کو ای اینڈ اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top