جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی بورڈ کے نائب صدر کا بڑا بیان آگیا

31 جولائی, 2024 18:59

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا بیان بھی آگیا۔

اتر پردیش پریمیئر لیگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کے صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم حکومتی اجازت ملنے کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے جبکہ سال 2026 ون ڈے ورلڈکپ (جس کے میزبان بھارت اور سری لنکا) کیلئے پاکستان اپنا فیصلہ کرنے کیلئے آزاد ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان ون ڈے ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے جو چاہے کہے لیکن چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے ہمیں حکومتی منظوری درکار ہے۔

راجیو شکلا نے تسلیم کیا کہ اگر بھارت آئندہ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرتا تو قوی امکان ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جوابی ردعمل دے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ 99.5 فیصد بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جارہی بڑا دعوی

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے پاکستان ایشیاکپ بھارت نہ آکر کھیلنے کی دھمکی دے گا لیکن بورڈ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ فیصلہ بھارتی حکومت کے ہاتھ میں ہے ناکہ بی سی سی آئی!۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہوگا جو کہ 9 مارچ کو لاہور میں فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا جس کے کئی میچز راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top