جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

21 دسمبر, 2023 15:24

کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

صادق سنجرانی نے قومی و صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

صادق سنجرانی حلقہ 260 اور صوبائی اسمبلی 32 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اس سے قبل ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بدھ سے شروع ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024ء کے لیے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق سیاسی جماعتیں، امیدواران اور الیکشن ایجنٹ نہ ہی کسی ایسی رائے کا اظہار کریں گے اور نہ ہی کوئی ایسا عمل کریں گے جو کسی بھی انداز میں نظریہ پاکستان یا پاکستان کی خود مختاری، سالمیت اور سلامتی کے خلاف ہو یا اخلاقیات یا امن و امان کے خلاف ہو یا جس سے عدلیہ کی آزادی یا خود مختاری متاثر ہو یا جس سے عدلیہ یا افواج پاکستان کی شہرت کو نقصان ہو یا اس سے ان کی تضحیک کا کوئی پہلو نکلتا ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top