جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے، ایک شخص کو کھلی چھوٹ نہیں دے سکتے: مریم اورنگزیب

06 اگست, 2023 14:34

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے، سربراہ پی ٹی آئی اپنے دفاع کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے تھے، قانون کو دھمکیاں دینے سے آپ مقدمات سے نہیں بچ سکتے۔

وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاستی تحائف بیچے، چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹرائل کورٹس میں مزید 4 مقدمات اور ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک کیس 190 پاؤنڈ سے متعلق ہے، ایک کیس سائفر، دوسرا 9 مئی اور تیسرا بیرونی فنڈنگ سے متعلق ہے، ایک شخص کو کھلی چھوٹ نہیں دے سکتے، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کا جواب دیا، عدالتیں کھلی ہیں، الزامات کا جواب دینے کا سب کا حق ہوتا ہے، سربراہ پی ٹی آئی اپنے دفاع کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے تھے، قانون کو دھمکیاں دینے سے آپ مقدمات سے نہیں بچ سکتے، چیئرمین پی ٹی آئی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے رہے، 9 مئی کو پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے قومی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے نیب کی 150 سے زائد پیشیاں بھگتیں، آپ عوام کو ہر بار اندھیرے میں نہیں رکھ سکتے، زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر حملے کیے، سرکاری املاک، اسپتالوں، اسکولوں پر حملے کرنیوالوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی، چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ تھے، چیئرمین پی ٹی آئی سے معیشت کی خرابی کا پوچھا جائے تو وہ کابینہ پر ڈال دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ریاستی تحائف ملے میں نے توشہ خانہ میں جمع کرادیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا گیا، کوئی احتجاج سامنے نہیں آیا، سربراہ پی ٹی آئی نے سیاستی مخالفین کو قید کرایا، پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے دور میں میڈیا کارکنوں پر بھی تشدد کرایا، پر امن احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت یا رکن کا جمہوری حق ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top