جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان نے قاسم سلیمانی کی شہادت پر خوشی کا اظہار کیا تھا : ڈونلڈ ٹرمپ کا انکشاف

08 نومبر, 2023 11:38

 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی الیکشن مہم کے دوران تہلکہ خیز انکشافات کردئیے ، ان انکشافات نے چئیرمین پی ٹی آئی کی منافقت پھر سے دنیا بھر میں عیاں کردی ہے۔

سابق امریکی صدر ںے  انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

ٹرمپ نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا قاسم سلیمانی کی موت کی خبر ان کی زندگی کا سب سے بڑا لمحہ تھا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا قاسم سلیمانی کی شہادت کی خبر سن کر آفس سے گھر چلا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب انہوں نے سنا قاسم سلیمانی مارے گئے ہیں تو وہ آفس سے نکلےاور گھر چلے گئے اور ایک ہفتے تک اپنے گھر میں بند رہے۔

واضح رہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ انکشافات دو نومبر کو ٹیکساس میں اپنی صدارتی مہم کی ریلی کے دوران کئے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بظاہر امریکا کی غلامی سے نجات حاصل کرنے والا شخص سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر خوشیاں منا رہا تھا ۔

واضح رہے سابق وزیر اعظم نے اپنے مذموم سیاسی مقاصدکے حصول کے لئے ایک طرف امریکا نوازی اور دوسری طرف عوام کو بہکانے کے لئے اُسی امریکا سے حقیقی آزادی کا سیاسی نعرہ لگایا۔

یہ پڑھیں : عراق :جنرل قاسم سلیمانی قتل کیس میں ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top