جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چائے کی کیتلی 18 کروڑ میں فروخت

14 نومبر, 2019 15:04

لندن: بظاہر عام دکھنے والی کیتلی 18 کروڑ میں فروخت ہوگئ۔

چینی عہد کی شاہکار کیتلی 10 لاکھ برطانوی پاؤنڈ میں فروخت ہوئی جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت 18 کروڑ بنتی ہے۔

یہ کیتلی ایک گھر کے باورچی خانے میں برسوں پڑی ہوئی تھی اور کا مالک اس کی اہمیت سے آگاہ نہیں تھا۔ جب اس نے یہ کیتلی ایک ماہر لی ینگ کو پیش کی جو برطانوی شہر ڈورسیٹ کے ایک مشہور نیلام گھر ڈیوک آکشنیر میں ملازم ہیں، تو انہوں نے اس کے بارے میں بتایا کہ یہ چینی بادشاہ چیانگ لونگ کے دور سے تعلق رکھتی ہے اور اس خاندان نے چین پر 1735 ست 1796 تک حکومت کی تھی۔ کیتلی کی بیرونی پیندے میں چینی مہر سے اس کیتلی کے اصل ہونے کی تصدیق بھی ہوتی ہے۔

اس کیتلی کی شکل ناشپاتی نماء ہے، جب کہ اس کے ڈھکنے پر آڑو بھی بنا ہوا ہے۔ چینی بادشاہ کے عہد میں آڑو کو چین میں مقدس سمجھا جاتا تھا اور اس کے درخت کو ’شجرِحیات‘ تصور کیا جاتا تھا اور آج بھی چینی دلہنیں آڑو کے پیڑ سے پھول چنتی ہیں تاکہ ان کے نصیب کھل سکیں۔

دنیا بھر کے لوگوں نے اس میں غیرمعمولی دلچسپی ظاہر کی جس وجہ سے اس کی بولی آسمان کو چھونے لگی، ٹیلیفون پر ایک صاحب نے 8 لاکھ پاؤنڈ تک لگائے جس کے بعد بولی کا حتمی فیصلہ ہوا لیکن نیلام گھر کی فیس اور دیگر اخراجات شامل کرکے اس کی قیمت 10 لاکھ پاؤنڈ سے بھی تجاوز کرگئی۔

یہ کیتلی ایک عرصے سے گھر میں رکھی تھی جو چنگ شاہی خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور اس کی کیتلی کی سب سے اہم پہچان چینی شہنشاہ چیان لونگ کی مہر ہے، لیکن اتنی قیمت پر فروخت ہونے پر کئی افراد نے اپنی حیرت کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top