جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تجارتی مرکز میں آگ لگنے سے3 افراد ہلاک اور 17 زخمی

11 اپریل, 2019 11:28

بنکاک: بدھ کے روز تجارتی مرکز میں آگ لگنے سے3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ متعدد لوگوں نے عمارت سے کود کر اپنی جان بچائی۔

بنکاک کے مشہور تجارتی مرکز سینٹرل ورلڈ کمپلیکس میں آگ عمارت کی 8ویں منزل پر لگی جس میں شاپنگ مال، دفاتر، اور ہوٹل شامل تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے بعد عمارت کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا۔ گورنر بنکاک کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے بتایا کہ یہ آگ پیچیدہ پارکنگ گیراج سے شروع ہوئی۔لیکن آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک عمارت کو بندکر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top