جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہباز شریف کی رہائش گاہ اور ن لیگ کے مرکزی پارٹی سیکریٹریٹ کے راستے سیل

11 مئی, 2023 13:09

لاہور : مسلم لیگ ن کے مرکزی پارٹی سیکریٹریٹ کے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر پر حملہ کیا گیا تھا۔ ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر بھی مظاہرین نے پولیس بیرئیر کو آگ لگا لگائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی احتجاج : 141 زخمیوں اور چار لاشوں کو لایا گیا : لیڈی ریڈنگ اسپتال

رانا محمد ارشد کی مدعیت میں مسلم لیگ ن پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن 180 ایچ میں توڑ پھوڑ کے مقدمے کی درخواست درج کرا دی گئی، جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 200 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمودالرشید، شبیر گجر، سرفراز کھوکھر، شیخ امتیاز سمیت دیگر شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top