جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جنگ بندی معاہدہ تعطل کا شکار، فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر

23 نومبر, 2023 10:54

فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی مغویوں کی رہائی کا عمل اب تاخیر کے بعد جمعے سے شروع ہو گا۔

اسرائیلی مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا ہے کہ ہمارے مغویوں کی رہائی کے لیے بات چیت ہر وقت آگے بڑھ رہی ہے، رہائی اصل معاہدے پر دستخط کے بعد شروع ہو گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا فوج نہیں رکے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے ابھی تک فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں جبکہ موساد کے سربراہ کو تمام مغویوں کے ناموں کے ساتھ اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابھی تک حماس نے مغویوں کی مکمل فہرست فراہم نہیں کی ہے، صرف ان مغویوں کے نام دیے ہیں جنہیں پہلے رہا کیا جائے گا، مغویوں کے اہلِ خانہ کی رہائی جمعے تک ملتوی ہونے کا میڈیا کے ذریعے بتا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ عارضی جنگ بندی جمعرات سے شروع ہو گی۔

یہ پڑھیں : یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی نہیں ہوگی:اسرائیلی وزیراعظم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top