جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نگراں وزیراعظم نے اسمگلنگ کی فوری روک تھام کے لئےہدایت کردی

31 اگست, 2023 16:30

اسلام آباد :نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی معیشت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ، اس اجلا س میں معیشت کے حالیہ اعشاریوں پر بریفنگ دی گئی اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

نگراں وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو مختلف اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمت عملی کے حوالے سے ہدایت کی ،اجلاس میں ایران کے ساتھ تبادلے کی تجارت کی موجودہ پیشرفت کاجائزہ بھی لیا گیا۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ امیگریشن اورکسٹمز حکام سمندر پارپاکستانیوں کوہوائی اڈوں پر تمام سہولیات فراہم کریں،سمندر پار پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی معیشت کیلئے گراں قدر خدمات قابل تعریف ہیں۔

تاجر برادری نے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے نگراں حکومت کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

یہ پڑھیں : ہمارے پاس سبسڈی دینے کیلئے مالی گنجائش نہیں : نگراں وزیر خزانہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top