جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نگراں وزیر خیبر پختونخوا کی مقتول سکھ شہری کے گھر آمد، ورثاء کو 5 لاکھ دینے کا اعلان

01 اپریل, 2023 12:36

پشاور : وزیر اقلیتی امور بیرسٹر دیر کالونی میں سکھ برداری سے تعلق رکھنے والے شہری دیال سنگھ کے گھر تعزیت کیلئے پہنچ گئے۔

وزیر اطلاعات، مذہبی، اقلیتی امور بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اقلیتی برادری کے شہریوں کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : ڈاکٹر بیربل گینانی کے قتل کا مقدمہ درج، خاتون اسسٹنٹ پر شک کا اظہار

انہوں نے کہا کہ دیال سنگھ کا قتل انتہائی قابل مذمت اور سفاکانہ اقدام ہے۔ وزیر اعلیٰ اعظم خان اور صوبائی حکومت کی طرف سے ہر قسم امداد کیلئے آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ مقتول کے ورثا کو فوری طور پر 5 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔ صوبائی حکومت سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top