جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نگراں وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال گرگئے

11 نومبر, 2023 11:26

پشاور : نگراں وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال گرگئے۔

اعظم خان کو گزشتہ طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں لایا گیا تھا

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان کو گزشتہ طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں لایا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے۔

نجی اسپتال کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتقال کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

وزیراعلیٰ اعظم خان کی نماز جنازہ ساڑھے 3 بجے چارسدہ میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

 

واضح رہےپشاور یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے اعظم خان نے 21جنوری 2023 کو نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا،اعظم خان چیف سیکریٹری سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

اعظم خان وزیر خزانہ اوروفاقی سیکریٹری پیٹرولیم اور قدرتی وسائل بھی رہ چکےہیں، اس کے علاوہ ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے اعظم خان وفاقی سیکریٹری مذہبی امور کے عہدے پر رہ کر بھی کام کر چکے ہیں۔

یہ پڑھیں : اعظم خان نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top