جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

01 نومبر, 2023 11:38

 

اسلام آباد: نگراں حکومت نے اگلے 15 دن کیلئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 3.82روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔

نگراں وزارت خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نےکہاکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے البتہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 3.82روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیاجس میں بتایا گیاکہ پیٹرول کی قیمت283.38 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303.18روپے فی لیٹر ہی برقرار رہےگی۔

البتہ مٹی کا تیل 3.82روپے کمی سے 211.03 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 3.40روپے کمی کے ساتھ 189.46روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اگلےپندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی،  رات12 بجے سے  نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔

یہ پڑھیں : یکم نومبر سے پیٹرول 20 اور ڈیزل 16 روپے سستا ہونے کا امکان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top