جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کار کمپنی کا پاکستان میں اپنا پلانٹ بند کرنے کا اعلان

12 جولائی, 2024 16:41

پاکستان میں ٹویوٹا برانڈ کی گاڑیاں بنانے والی اور اسمبلر انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کار کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کم انوینٹری اور اجزاء کی کمی کی وجہ سے اپنا پلانٹ سات روز کے لیے بند کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیار شدہ گاڑیوں کی انوینٹری کی موجودہ کم سطح اور سپلائی چین چیلنجز کی وجہ سے گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کے پرزوں اور اجزاء کی کمی کی بنیاد پر کمپنی نے اپنا پروڈکشن پلانٹ 15 جولائی 2024 سے 22 جولائی 2024 تک بند رہے گا۔

پاکستان کا آٹو سیکٹر ملک کی سست معاشی نمو، بڑھتی ہوئی افراط زر اور گاڑیوں کی فروخت کو متاثر کرنے والے قرضوں کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہے۔

اس ہفتے کے اوائل میں جاری ہونے والی جے ایس ریسرچ رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی، ہونڈا اور ٹویوٹا، جنہیں اکثر "بگ تھری” کہا جاتا ہے، نے مالی سال 2023-24 میں مجموعی طور پر تقریبا 88,000 یونٹس کا حجم ظاہر کیا، جو 21 سال کی کم ترین سطح تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

شہری نے گاڑی کی خصوصی نمبر پلیٹ کتنے کروڑ کی خریدی؟

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

اس کمی کی وجہ صارفین کی قوت خرید میں کمی، استعمال شدہ درآمد شدہ گاڑیوں کی آمد میں اضافہ، بڑھتی مہنگائی اور آٹو مینوفیکچررز پر عائد ٹیکسوں کے نتیجے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2022-23 میں بگ تھری نے مجموعی طور پر 113,346 یونٹس فروخت کیے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top