جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کینیڈا میں احتجاج کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی، 23 افراد گرفتار

09 فروری, 2022 15:34

کینیڈا: دارالحکومت پر ٹرکوں کے قبضے کو ختم کرنے کے لیئے پولیس نے 23 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کینیڈا کی شہری انتظامیہ نے احتجاج پر بیٹھے ٹرک ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ پولیس نے بدامنی، گرفتاری میں مزاحمت سمیت دیگر الزامات پر 23 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج جاری، حکومت نے ایمرجنسی کا اعلان کردیا

مقامی حکام نے جاری احتجاج سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اضافی وسائل کی درخواست کی ہے، جب کہ وفاقی اور صوبائی حکام نے سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات کردیئے۔

کینیڈا بھر میں مظاہروں کی لہر جنوری میں شروع ہوئی۔ دسیوں ہزار ٹرک ڈرائیورز اور دیگر مظاہرین نے ویکسین کی لازمی شرط کی سخت مخالفت کا اظہار کرنے کے لیے دارالحکومت اوٹاوا میں جمع ہوئے، جس کے بعد سے یہ احتجاج حکومت مخالف مظاہرے میں تبدیل ہو گیا ہے، جس میں مختلف گروہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top