جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کیا وی پی این آپ کے بینکنگ ڈیٹا کو خطرے میں ڈالتے ہیں؟

01 اگست, 2024 12:40

پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) استعمال کرتے ہوئے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں آن لائن رقم کی منتقلی اور وصولی غیر محفوظ ہے اور آپ کو ہیکنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایکس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ سوشل میڈیا ایپس تک رسائی ھآصل کرنے کیلئے صارفین وی پی اینز استعمال کر رہے ہیں، مگر جب یہ آن ہو تو اپنی بینک ایپلی کیشن لاگ ان نہ کریں ورنہ آپ کا ذاتی ڈیٹا ہیک ہوجائے گا۔

اس پوسٹ کو تقریبا 9,000 بار دیکھا گیا ہے اور 100 سے زیادہ بار پسند کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان میں میڈیا خواندگی اور ترقی کے لیے کام کرنے والی غیر منافع بخش تنظیم میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی (ایم ایم ایف ڈی) کے عہدیدار نے کہا کہ وی پی این استعمال کرتے وقت بیکنگ ایپلی کیشن میں لاگ آن کرنے سے سائبر سکیورٹی اور ہیکنگ کے کوئی کظرے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت وی پی این خفیہ کاری کے عمل کو مزید بہتر بناتے ہیں اور بینکنگ ڈیٹا کے لیک ہونے کا باعث نہیں بنتے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6000 فیصد اضافہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکنگ سے محفوظ رہنے کے لیے معتبر برانڈز سے وی پی این ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنا بہتر ہے، البتہ پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ایپلی کیشنز پہلے کوالٹی چیک سے گزرتی ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیجیٹل حقوق کے کارکن اور اسلام آباد میں واقع انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے والی تحقیقی تنظیم بائٹس فار آل (بی فور اے) کے سینئر پروگرام منیجر نے کہا کہ کچھ انڈرریٹڈ وی پی این خطرناک ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ وی پی این مفت ہوسکتے ہیں اور اگر وہ معروف کمپنیوں سے ہیں تو پھر بھی ان پر اعتماد کیا جاسکتا ہے تاہم آپ کے وی پی این کے لئے ادائیگی کرنا اکثر ایک محفوظ آپشن ہوتا ہے۔
یہ بات سائبر سکیورٹی کے ماہر اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے سابق ریجنل سربراہ خواجہ محمد علی نے بھی کہی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top