مقبول خبریں
کیمرون : تدفین کیلئے جانے والے 15 افراد حادثے میں ہلاک
کیمرون میں اپنے پیارے کی لاش کو تدفین کے لیے لے جانے والے 15 افراد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔
کیمرون کے اقتصادی دارالحکومت دووالا سے تقریباً 80 کلومیٹر مشرق میں واقع صنعتی شہر ایڈیا میں میں میت جو دفنانے کے لیئے جانے والے خود میت بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں : کیمرون میں بپھرے ہوئے ہاتھی آبادی میں داخل، توڑ پھوڑ، عوام خوفزدہ، دو افراد ہلاک
منی بس میں سوار افراد اپنے ایک عزیز کی میت کی تدفیق کے لیئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے، تین افراد زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ براعظم افریقہ میں کیمرون وہ ملک ہے کہ جہاں عالمی ادارہ صحت نے سڑک پر ہونے والے حادثات میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی ہیں۔