جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کابینہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا: مرتضیٰ سولنگی

13 دسمبر, 2023 17:56

 

اسلام آباد : نگراں وفاقی وزیر مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی تنازع ہے، کابینہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں دیھگر وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا ک افغان شہریوں کے انخلا کی پالیسی وضع کرنے کی منظوری دی۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کابینہ نے پاکستان کی پہلی نیشنل اسپیس پالیسی کی منظوری دی،متعلقہ وزارتوں کے نیشنل اسپیس پالیسی سے متعلق اقدامات کو سراہا گیا، جب کے نئے میڈیکل کالجز کے قیام کیلئے پی ایم ڈی سی کو سفارشات بھجوانے کی منظوری بھی دی گئی۔

نگراں وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر 7دہائیوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر حل طلب ہے، وفاقی کابینہ نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی۔

اس موقع پر وزیر آئی ٹی عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،اسپیس پالیسی کی منظوری بڑی اہمیت کی حامل ہے،سائبر کرائم کو روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

عمر سیف نے کہا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی جلد متعارف کرائی جائے گی، نجی شعبے کے تعاون سے آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دیں گے۔

یہ پڑھیں :پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے: نگراں وزیر خارجہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top