جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہر خموشاں سے جڑے کاروبار

25 مارچ, 2021 15:14

قبرستان کا نام سنتے ہی ذہن میں خوف آجاتاہے یا پھر اپنوں کی یاد۔  قبرستان ہر مسلمان کا آخری گھر ہے اور ایک نہ ایک دن ہم سب نے اس جگہ پہنچنا ہے۔

قبرستان کا ذہن میں تصور آتے ہی لوگ سوچتے ہونگے کہ قبر ، کتبہ اور گورکن۔مگر قبرستان سے اس کےعلاوہ بھی بہت سے سلسلے ہیں جس کے بارے میں لوگ سوچتے نہیں ہیں یا دھیان نہیں جاتا، پھر جس کا دھیان گیا اس نےاس جگہ سے سلسلہ روزگار جوڑ لیا۔
جی بظاہر قبرستان کے بارے میں لوگ سوچتے ہیں کہ قبرستان میں صرف گورکن ، یا کتبہ یا قبر ہی خریدی جاتی ہوگی مگر ایسا نہیں بلکہ قبرستان سے ہزاروں لوگوں کے کاروبار چل رہے ہیں۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوئی ہونگی ۔ چلیں آپ لوگوں کی حیرت ختم کرتے ہیں۔جانئے ذرا قبرستان سے جڑے کاروبار۔

Image preview

پھولوں کی پتیاں:

جب کسی شخص کا انتقال ہوجاتا ہے تو بہت سارے انتظامات کئے جاتے ہیں مگر ساتھ ساتھ قبر پر ڈالنے کے لئے پھولوں کی پتیاں اور پھولوں کی چادر کا ہونا  بھی ضروری ہوتا ہے۔ اسی طرح مختلف تہواروں پر لوگ اپنے مرحومین کی قبر پر جاتے ہیں تو کچھ پتیاں اور اگر بتی لے کر ضرور جاتے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس سلسلہ روزگار سے دسیوں ہزار لوگوں کا گھرچل رہا ہے۔

اگربتی:

اگر بتی عام طور پر گھروں میں مذہبی تقریب میں استعمال ہوتی ہے ، اسی طرح تازہ قبر ہو یا پرانی قبر اگر بتی کا استعمال لازمی کیا جاتا ہے۔اس کاروبار سے بھی ہزاروں لوگ وابستہ ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس صنعت کو اپنی اشیاء  کے لئے اشتہار سازی کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔

عرق گلاب:

عرق گلاب تو ویسے بہت سے کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے مگر قبر پرحاضری کے وقت اگر بتی، پھولوں کی پتیاں، عرق  گلاب وہ چیزیں ہیں جن کا استعمال ہر کوئی کرتا ہے۔عرق گلاب کی صنعت بھی اس استعمال کی وجہ سے بہت بڑی صنعت بن چکی ہے۔

سولر لائٹس و ایم پی 3 ساوند سسٹم :

ٓبہت سے چاہنے والے اپنے مرحومین سے محبت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے وہ مختلف طریقے ڈھونڈتے ہیں۔اسی طرح کا ایک سلسلہ سولر لائٹس اور ایم پی 3 سسٹم قبروں پر لگانا بھی شامل ہے۔  سولر لائٹس جو خود کار طریقے سے چارج ہوتی ہے اور پھر رات ہوتے ہی روشن ہوجاتی ہے۔ اسی طرح کا ایم پی 3 ساونڈ سسٹم بھی قبروں پر نصب کرایا جاتا ہے ، وہ سسٹم مسلسل 24 گھنٹے چلتا رہتا ہے ۔ سسٹم میں خودکار نظام ہوتا ہے جس میں مختلف قرآنی سورہ ،دعائیں ، نعت اور نوحے چلتے ہی ںجس کا مقصد صاحب قبر کو ثواب پہنچانا ہوتا ہے۔
Image preview

عارضی کتبہ :

اکثر قبرستانوں میں قبر تو بن جاتی ہیں مگر کتبہ لگتے لگتے کئی ماہ و سال بیت جاتے ہیں۔لیکن اس کا حل عارضی طور پر یہ نکالا گیا ہے کہ لکڑی یا اسٹیل کے عارضی کتبے لگائیں جاتے ہیں تاکہ مرحوم کی قبر پر آنے والے کو قبر کو ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلے سے لوگوں کی بڑی تعداد جڑی نہیں ہےکیونکہ اس کام کی ڈیماند دوسروں کاموں کےبا نسبت بہت کم ہے۔
Image preview

ماربل بینچ :

اکثر مرحومین کے عزیز و اقرباء ہرہفتے اپنے مرحوم کی قبر پر حاضری دیتے ہیں۔اکثر لوگ کئی کئی گھنٹے اپنے مرحوم کی قبر پر گزارتے ہیں جس کی وجہ سے مسلسل کھڑا رہنا مشکل ہوجاتا ہے اس کا حل قبر کے ساتھ ماربل کی بینچ لگاکر نکالاگیاہے تاکہ جب وہ خود آئیں تواس پر بیٹھ کر سکون سے تلاوت فرمائیں اور خود کی غیر موجودگی میں دوسرے لوگ اس پر بیٹھ کر تھوڑا سستا سکیں۔ اس بینچ والے کام سے لوگ پہلے سے جڑے تھے جن کی آمدنی میں اس ضرورت کی وجہ سے ااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Image preview

آرٹیفیشل گھاس :

بہت سے قبروں پر جھاڑیاں اُگ آتی ہیں جس کے باعث مرحوم کے عزیز اپنے پیارے کی قبر کواس سے محفوظ رکھنے کے لئے آرٹیفیشل گھاس لگواتے ہیں تاکہ قبر بھی صاف ستھری رہیں اورجھاڑیو ں سے محفوظ رہیں۔ یہ سلسلسہ بہت تیزی سے پھیل گیا ہے جس کی باعث اس کاروبار سے منسلک لوگوں کی آمدنی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Image preview
اس کے علاوہ بھی بہت سے کاروباری سلسلے ہیں جو قبرستان سے جڑے ہیں۔ حتی کےقبرستان سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں خالی بوتلیں جمع کی جاتی ہیں جو باقائدہ بیچی جاتی ہیں اور منافع کمایا جاتا ہے۔ ساتھ ساتھ اگر کوئی اپنے مرحوم کو ثواب پہنچانا چاہے تو مرحوم کی قبر پر تلاوت بھی کرائی جاسکتی ہے جس کا ہدیہ قاری کو دیا جاتا ہے۔بظاہر خاموش نظر آنے والی جگہ سے ہزاروں لوگ کاروبار چلارہے ہیں جو بلا شبہ قدرت کا انتظام ہے۔
نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top