جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

برکینا فاسو کی فوج میں بغاوت، القاعدہ سے لڑنے کے لیئے وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ

24 جنوری, 2022 14:38

اواگاڈوگو : برکینا فاسو میں القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ سے لڑنے کے لیئے وسائل فراہم نہ کرنے پر فوج کے بعض سپاہیوں کی جانب سے بغاوت کردی گئی۔

افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت میں صدارتی محل، دارالحکومت کے مغرب اور جنوب میں واقع فوجی کیمپوں اور مرکزی ہوائی اڈے کے قریب ایک فضائی اڈے پر فائرنگ کی آوازیں سنائیں دیں گئیں ہیں۔

دوسری طرف سیکڑوں لوگ باغی فوجیوں کی حمایت میں سڑؑکوں پر آگئے، جس نے حکام کو رات کے وقت کرفیو نافذ کرنے پر مجبور کیا۔ فوجیوں کی حمایت میں مظاہرین نے حکمران جماعت کے ہیڈ کوارٹر کو آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں : برکینا فاسو : دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی

باغی فوجیوں کا سربراہان کو برطرف کرنے اور عسکریت پسند اسلام پسندوں سے لڑنے کے لیے مزید وسائل کا مطالبہ ہے۔

حکومت کا بغاوت کی نئی کوشش کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بحران پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ملکی صدر روپوش ہو چکے ہیں، لیکن وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کی کہ وہ زیر حراست ہیں۔

باغی فوجیوں کا آرمی چیف آف اسٹاف اور انٹیلی جنس سروس کے سربراہ کو برطرف، باغیوں سے لڑنے کے لیے فرنٹ لائن پر مزید فوجیوں کی تعیناتی اور زخمی سپاہیوں اور جنگ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کی بہتر دیکھ بھال کا مطالبہ ہے۔

باغیوں کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ سے منسلک عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی کے لیے "مناسب” وسائل اور تربیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top