جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکرز اسرائیلی فوج نے خود بنائے : سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کا اعتراف

21 نومبر, 2023 15:02

 

اسرائیل کے سابق وزیرِ اعظم ایہود بارک کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکرز اسرائیلی فوج نے بنائے تھے، یہ بنکرز کئی دہائیوں پہلے بنائے گئے تھے۔

ایہود بارک نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بنکرز بنانے کی وجہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی نگرانی کرنا تھی۔

میزبان کرسٹین امان پور نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیا آپ نے اسرائیلی فوج غلطی سے تو نہیں کہہ دیا؟

ایہود بارک نے جواب دیا کہ نہیں، بنکرز اسرائیلی فوج نے ہی بنائے تھے جنہیں اب حماس استعمال کر رہی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کے نیچے حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی موجودگی کے اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہداء میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550 خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ غزہ پٹی کے 15 لاکھ شہری بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

یہ پڑھیں : وزارت صحت غزہ نے الشفا اسپتال میں سرنگ کے اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top