جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان

08 جنوری, 2024 12:05

 

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 64 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں 100انڈیکس میں 325 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100انڈیکس 64 ہزار 840 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1319 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 124 پوائنٹس کم ہوکر 64ہزار 514 پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب مسلسل کمی کے بعد نئے ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 32 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 8پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یہ پڑھیں : کراچی والوں کے لئے خوشخبری، کراچی بندرگاہ سے 30 بسیں ڈپو پر پہنچا دی گئیں 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top