جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برطانوی ماہرین صحت نے اومیکرون اقسام کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کردیا

29 اکتوبر, 2022 10:29

برطانیہ کی ہیلتھ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ نئے ابھرنے والے اومیکرون کی مختلف اقسام میں وباء کے پھیلاؤ کی صلاحیت ہے۔

برطانیہ میں صحت کے حکام نے متعدد اومیکرون اقسام کی نشاندہی کی ہے جو موسم سرما کے بڑھنے کے ساتھ کوویڈ 19 انفیکشن کی دوبارہ پیدا ہونے والی لہروں کو جنم سکتے ہیں۔ نئی ابھرتی ہوئی ذیلی قسموں میں انفیکشن کی نئی لہروں کو پھیلانے کی صلاحیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایتھوپیا : ٹِگرے میں ملیریا سے اموات میں اضافہ، اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر طبی سامان ختم

برطانوی ماہر کا کہنا ہے کہ نئی اقسام کو ابھرتے دیکھنا غیر متوقع نہیں ہے۔ مستقبل میں پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے ویکسینیشن ہمارا بہترین دفاع ہے۔

یورپی حکام نے بھی پورے براعظم میں ایک بار پھر وباء پھیلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر امریکہ میں بھی اومیکرون کی اقسام فروغ پا رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top