پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

برازیلین فٹبالر کو ریپ کے جرم میں 4 سال قید کی سزا

23 فروری, 2024 16:29

برازیلی اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے ساتھی فٹبالر ڈینی ایلویز کو اسپین میں جنسی زیادتی کیس کا دفاع جاری رکھنے کے لیے کروڑوں کی مدد فراہم کردی۔

ہسپانوی عدالت نے ڈینی ایلویز کو ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے چار سال قید کی سزا اور متاثرہ خاتون کو ڈیڑھ لاکھ یورو ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

یہ واقعہ 2022 پیش آیا تھا، اس کیس میں ایلویز کو گزشتہ سال جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اسی عرصے سے جیل میں قید ہیں۔

سابق اہلیہ ڈینورا سانتانا سے طلاق کے بعد الویز کے اثاثے منجمد کردیے گئے جو ان کے خلاف گزارہ کی عدم ادائیگی پر مقدمہ بھی دائر کر چکی ہیں۔

برازیلی میڈیا کے مطابق نیمار نے ڈینی ایلویز کی مدد کے لیے 9 اگست کو 150,000 یورو عدالت میں منتقل کیے تاکہ ڈینی ایلویز عدالتی حکم پر متاثر خاتون کو مذکورہ رقم ادا کرسکیں۔

یہ بتایا جا رہا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ یورو کی ادائیگی کے بعد الویز کو کم از کم 4 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top