ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

افغان نائب صدر پر خودکش حملہ

23 جولائی, 2018 14:32

نائب افغان صدر عبدالرشید دوستم پر کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ ہوا جس میں 10 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے تاہم نائب صدر اس حملے میں محفوظ رہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے نائب صدر عبد الرشید دوستم ترکی میں جلا وطنی ترک کر کے آج حامد کرزئی ایئرپورٹ کابل پہنچے ۔

تاہم جیسے ہی نائب صدر کا قافلہ اپنی منزل کی جاب روانہ ہوا ایک زوردار دھماکے سے فضا  گونج اٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ ایئرپورٹ کے تمام شیشے ٹوٹ گئے اور ہر طرف افرا تفری مچ گئی۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

اب تک 10 لاشیں اسپتال لائی جاچکی ہیں جب کہ 40 سے زائد زخمیوں کو داخل کیا گیا ہے جن میں سے 12 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ عبدالرشید دوستم کو 2014 میں افغانستان کا پہلا نائب صدر منتخب کیا گیا تھا تاہم انہیں جنگی جرائم کے باعث 2017 کو کابل کو خیر باد کہنا پڑا تھا۔

اس کے باوجود ان سےعہدہ واپس نہیں لیا گیا تھا۔ افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر عبدالرشید دوستم ترکی میں ایک سال سے زائد عرصے کی جلاوطنی کی زندگی ختم کرکے کابل پہنچے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top