مقبول خبریں
کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کے قریب دھماکا
کراچی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا الیکشن کمیشن آفس کی دیوار کے ساتھ ہوا جس کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ واقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی جنوبی ساجد سدوزئی نے کہا کہ بارودی مواد تھیلی میں رکھا گیا تھا،گاڑی صاف کرنے والے نوجوان نے شاپر دیکھا اور اٹھا کر فٹ پاتھ پر رکھ دیا۔
ساجد سدوزئی کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ واقعہ خوف و ہراس پھیلانے کی سازش لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سی پیک روڈ پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق