جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبوضہ کشمیر، یوم سیاہ مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج

15 اگست, 2018 12:13

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، وادی میں مکمل طور پرشتر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ کاروباری مراکز بنداور موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماووں کی کال پراحتجاجی مظاہرے کاروباری مراکز بند ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ قانض حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق وادی میں بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر نوجوانوں اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top