جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بالی ووڈ اسٹارز نے مودی کے لئے اپنا ضمیر بیچ دیا

23 مئی, 2019 10:10

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی مسلم مخالف انتخابی مہم چلانے کیلئے بالی ووڈ کے اسٹار بکاؤ مال نکلے، پیسوں کے آگے عیوض اپنا ضمیر بیچ دیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتخابی مہم چلانے کیلئے کسی اداکار نے ٹویٹرمہم کے کروڑوں روپے مانگے تو کسی نے لائیو شو پرحامی بھرلی۔

بھارتی فلموں کے اداکار وی ویک اوبرائے نے کہا کہ وہ ایسی مہم چالائیں گے کہ کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گاکہ وہ یہ کام نریندر مودی کے کہنے پر کررہے ہیں۔

شکتی کپور نے کہا کہ انھیں دو نمبر پراپیگنڈا کٹیگری میں رکھا جائے لیکن ہرماہ ایک کروڑ دیئے جائیں تو وہ یہ کام کریں گے۔

 اداکار جیکی شیروف نے کہا کہ وہ نریندر مودی کے پراپیگنڈے کے لئے حاضر ہیں۔ انھوں نے نریندر مودی کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ اپنے دل کے دروازے میں کھولتے ہیں اورنریندر مودی اپنی تجوری کھولیں۔

معروف بھارتی کامیڈین راجو سری واستو نے کہا کہ وہ تو بی جے پی کے بندے ہیں اوراسٹیج پرایک پروگرام کیلئے دس لاکھ روپے لیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top