جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعظم سے بل گیٹس کا رابطہ، پولیو کے خاتمے کیلئے بات چیت

14 دسمبر, 2022 11:48

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس سے تعاون جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ رات بل گیٹس سے ٹیلیفون پر بات ہوئی، جس میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شرپسند عناصر پولیو کے خاتمے کی مہم کو روکنے میں ہمیشہ ناکام رہیں گے : وزیر اعظم

انہوں ن کہا کہ حکومت بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔ یقینی بنارہے ہیں کہ کوئی بچہ اس مہلک وائرس کے خطرے سے دوچار نہ ہو۔ پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس کی جانب سے تعاون اور حمایت پر مشکور ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top