جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلاول بھٹو کا حکومت میں آتے ہی پہلے دن سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

31 جنوری, 2024 16:00

مالاکنڈ: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت میں آتے ہی پہلے دن سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا، 17 وزارتوں کو بند کرکے عوام کو ریلیف دیں گے، وزیر اعظم بن گیا تو سیاست کو ذاتی دشمنی میں نہیں بدلیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مالاکنڈ میں جلسہ کرکے اپنی عوام سے مخاطب ہوں، پیپلز پارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، 2018 کے الیکشن میں پی پی کوانتخابی مہم چلانے نہیں دی گئی، 2013 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو دہشت گردوں نے این او سی دیا ہوا تھا، کہتے تھے موسم خراب ہے، دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے تبدیلی کا وعدہ کیا مگر یوٹرن لیتے رہے، بانی پی ٹی آئی مخالفین کو چور کہتے تھے، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے سب کو جیلوں میں ڈالوں گا، نواز شریف نے ووٹ کو عزت کا نعرہ لگایا، کیا انہوں نے اپنا وعدہ نبھایا، سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا، نواز شریف نے تینوں بار نفرت اور تقسیم کی سیاست کو پروان چڑھایا، بانی پی ٹی آئی نے بھی پرانی ، نفرت اور تقسیم کی سیاست کی، نواز شریف نے بینظیر بھٹو کے خلاف جعلی مقدمے بنائے، ایسے بھی ہوا کہ نواز شریف کو بیٹی کیخلاف مقدمے دیکھنے پڑے، مکافات عمل اسی دنیا میں شروع ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب چوتھی بار وزیر اعظم بنے تو وہی پرانی سیاست کریں گے، ایک شخص نے پہلے بھی 3بار نفرت اور تقسیم کی سیاست کی، میں ان کی طرح دائیں بائیں نہیں،عوام کی طرف دیکھتا ہوں، سابق وزیر اعظم الیکشن میں نہیں جاسکتے، مخالفین جشن منارہے ہیں، پیپلز پارٹی بانی پی ٹی آئی کی سزا پر جشن نہیں مناسکتی، پرانے سیاستدان نفرت اور تقسیم کی سیاست چھوڑ دیں، جو کہتا تھا سب کو رلاؤں گا وہ آج خود رو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک خطرے میں ہے، پرانے روایتی سیاستدانوں کو فکر نہیں: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ ملک تاریخی معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے، سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن بھائی کو بھائی سے لڑایا جارہا ہے، ن لیگ اب ووٹ کی عزت نہیں بے عزتی کرارہی ہے۔

بلاول بھٹو نے حکومت میں آتے ہی پہلے دن سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ 17 وزارتوں کو بند کرکے عوام کو ریلیف دیں گے، وزیر اعظم بن گیا تو سیاست کو ذاتی دشمنی میں نہیں بدلیں گے، وزیر اعظم بنوں گا تو اشرافیہ کو تکلیف اور عوام کو ریلیف پہنچاؤں گا، میرا وعدہ ہے اگر وزیر اعظم بن گیا تو نا انصافی کا خاتمہ کروں گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top