جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تاجر برادری کو سہولتیں دیئے بغیر ترقی ناممکن ہے، وزیر خارجہ

05 اگست, 2023 15:16

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے ایکسپورٹ ریسرچ سینٹر کا قیام خوش آئند ہے۔ تاجر برادری کو سہولتیں دیئے بغیر ترقی ناممکن ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جغرافیائی لحاظ سے پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔ پاکستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کوگرفتار کرلیا

وزیرخارجہ نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں چیمبرز آف کامرس کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ ہم نے متعدد ملکوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کئے ہیں۔

تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر طے نہیں کیاجاسکتا۔ ایکسپورٹرز کی ذمہ داری ہے کہ برآمدات بڑھائی جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top