جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مینول فراڈ سے بڑا فراڈ ڈیجیٹل مردم شماری سے کیا جارہا ہے: حافظ نعیم الرحمان

16 اپریل, 2023 15:26

کراچی: حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مینول فراڈ سے بڑا فراڈ ڈیجیٹل مردم شماری سے کیا جارہا ہے، مردم شماری میں ایک مہینے کی توسیع کی جائے گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں مردم شماری درست نہیں ہوئی، مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی نہیں بنائی گئی، مردم شماری کا عملہ تربیت یافتہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا بھی مردم شماری کے ڈیٹا تک رسائی دینے کا مطالبہ

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی محکمہ شماریات کے دفتر پر احتجاجی کیمپ لگائے گی، 30 اپریل کو شارع فیصل پر احتجاجی مارچ کریں گے، مینول فراڈ سے بڑا فراڈ ڈیجیٹل مردم شماری سے کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کی آبادی 2018 سے بھی کم کردی ہے، مردم شماری میں ایک مہینے کی توسیع کی جائے گی، وفاقی حکومت مردم شماری پر اسٹیک ہولڈرز کی کمیٹی بنائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top