جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ناروے کے سمندر پر وہیل کا دلچسپ انداز

11 مئی, 2019 14:38

ناروے: علاقے ہیمرفیسٹ کے سمندر پر وہیل کا دلچسپ انداز اس وقت دیکھا گیا جب کشتی میں سیر کرتی خاتون کے ہاتھ سے اسکا موبائل سمندر میں گر گیا اور یوں وہیل نے نہ صرف سمندر کی گہرائی سے فون ڈھونڈ نکالا بلکہ منہ میں فون دبائے سمندر کی لہروں پر آئی اور فون خاتون کو واپس کردیا۔

مانیسکا نے بتایا کہ’مجھے جیسے ہی وھیل دکھائی دی میں نیچے بیٹھ کر جھک کر اسے دیکھنے لگی اور میں اسے پیار سے تھپکنا چاہتی تھی۔ لیکن اتنے میں میری جیکٹ کی اوپری جیب میں رکھا فون باہرنکل کرسیدھا پانی میں گرگیا۔ میں یہ سمجھتی رہی کہ اب یہ چلا گیا لیکن کچھ دیر بعد وہی وھیل فون منہ میں دبائے سطح تک آئی اور مجھے واپس کردیا،‘۔

بعض ماہرین نے اس ویڈیو اور تصاویر کی سچائی پراعتراض بھی کیا اور کہا کہ یہ وھیل اتنی جلدی مانوس نہیں ہوتیں جبکہ بیلوگا ماہرین کہتے ہیں کہ اگر ان وھیلوں کے ٹھوڑی کے نیچے والے حصے کو سہلایا جائے تو یہ جلد دوست بن جاتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top