جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کرمان دھماکوں سے پہلے ایران کو دہشتگردی کے خطرے سے آگاہ کر دیا تھا:امریکہ

26 جنوری, 2024 15:13

 

امریکہ نے کہا ہے ایرانی حکومت کو کرمان میں قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب ہونیوالی دہشتگردی کے بارے میں پہلے آگاہ کر دیا تھا۔ 3 جنوری کو دہشتگرد حملوں میں 100 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ اس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے انٹیلجنس شیئرنگ ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ ایران کیساتھ اعتماد کی فضا بنانا کا خواہشمند ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ایران کو دہشتگردی کے اس خطرے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

عالمی تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس کا مطلب ایران کے ساتھ اعتماد پیدا کرنے کی امریکی کوشش ہو سکتی ہے۔ اگرچہ مغرب میں ایران کے حمایت یافتہ پراکسیز اور غزہ جنگ کے حوالے سے خدشات موجود ہیں مگر امریکی انٹیلیجنس شیئرنگ بدترین تعلقات اور الزامات کے باوجود امریکی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی تقریبآ دو دہائیوں تک ایرانی پاسداران انقلاب کی کمان کا حصہ رہے۔ وہ بیرون ملک ایران کارروائیوں اور ایرانی القدس فورس جنگی حکمت عملی کے ذمہ دار تھے۔ جنرل سلیمانی کو امریکہ نے یکم جنوری 2020 میں عراق میں ایک حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔

وال اسٹریٹ جنرل کہتا ہے واشنگٹن میں CSIS تھنک ٹینک میں مشرق وسطیٰ کے پروگرام کے ڈائریکٹر جون الٹرمین نے کہا کہ یہ انتباہ امریکہ، اسرائیل اور دیگر مغربی مفادات پر ایرانی حمایت یافتہ پراکسیوں کے حالیہ حملوں اور پیشرفت کے باوجود ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے امریکہ کی وسیع تر خواہش کی عکاسی کر سکتا ہے۔

واشنگٹن ولسن سینٹر کے آرون ڈیوڈ ملر کہتے ہیں امریکہ ۔ ایران تعلقات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، ہمیں موقعوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، یہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کو ختم کر سکتے ہیں۔

یہ پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کےمقبرے کے قریب 2 دھماکے، 103 افراد شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top