جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کونسی پارٹی میں شمولیت کرنی ہے آج اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر

17 فروری, 2024 11:12

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج پاکستان تحریکِ انصاف فیصلہ کرے گی کہ کونسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آزاد حیثیت میں مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے آزاد اُمیدوار کونسی پارٹی میں شمولیت کریں گے، آج حتمی فیصلہ ہوجائےگا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پارٹی جوائن کرنے سے متعلق آج اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدواروں نے بھارتی اکثریت سے کامیابی سمیٹی ہے تاہم آزاد حکومت کونسی پارٹی میں شامل ہوکر حکومت سازی کریں گے اس کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا وفاقی حکومت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ، سعد رفیق کی تصدیق

دوسری جانب ن لیگ نے بھی وفاقی حکومت سے دستبردار ہوکر پی ٹی آئی کے آزاد اُمیدواروں کو پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر وفاق میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے زیرصدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top