جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیوزی لینڈ میں خودکار اور نیم خودکار اصلحے پر پابندی عائد

11 اپریل, 2019 10:42

نیوزی لینڈ: کرائسٹ چرچ حملے کے بعد نیوزیلینڈ کے پارلیمان نے اسلحہ رکھنے کے قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی جس کے تحت خودکار اور نیم خود کار اسلحے پر پابندی عائد ہوجائے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمان نے بھاری اور خودکار اسلحے پر پابندی سے متعلق وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی تجویز کردہ ترامیم کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ میں زیادہ تر خود کار اور کچھ نیم خود کار ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ مخصوص اضافی پرزوں پر پابندی عائد ہوگی۔

اسلحے کے قانون میں ترمیمی بل کی حمایت میں 119 اراکین اور مخالفت میں محض ایک ووٹ ڈالا گیا۔ گورنر سے منظوری کے بعد ترمیم کو چند روز میں قانونی شکل دے دی جائے گی۔ قانون کی خلاف ورزی پر 2 سے 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top