جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بحرین اور قطر کا سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

13 اپریل, 2023 11:18

ریاض میں فالو اپ کمیٹی کے درمیان ملاقات کے بعد بحرین اور قطر نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض کے خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں بحرین اور قطر کی فالو اپ کمیٹی کی ملاقات ہوئی، جس میں مشترکہ قانونی اور سلامتی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا۔

بحرین کی نمائندہ وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے انڈر سیکریٹری الشيخ عبد الله بن أحمد آل خليفہ اور اور قطر کی نمائندگی وزارت خارجہ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر احمد الحمادی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دمشق کی عرب لیگ میں واپسی

کمیٹی نے بات چیت کے بعد فیصلہ کیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور ویانا معاہدے کی دفعات کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کیئے جائیں۔

کمیٹی ذرائع کے مطابق یہ قدم خلیج تعاون کونسل کے آئین کے مقاصد، ریاستوں کے درمیان مساوات کے اصولوں کے احترام کے تحت دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور خلیجی ملکوں کے اتحاد کو بڑھانے کی باہمی خواہش سے نکلا ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ بحرین اور قَطر کے اس اہم اقدام میں قومی خود مختاری اور آزادی، علاقائی سالمیت اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top