جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایوسٹین انجکشن کا امراض چشم میں استعمال غیر قانونی ہے: ڈریپ

25 ستمبر, 2023 16:13

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ایوسٹین انجکشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا گیا۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ ایوسٹین کے استعمال سے بینائی زائل ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے، ایوسٹین انجکشن ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے رجسٹرڈ شدہ ہے، ایوسٹین انجکشن کی رجسٹریشن ہولڈر روش فارما ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آشوب چشم؛ پنجاب حکومت نے ایواسٹن انجیکشن پر پابندی عائد کردی

ڈریپ نے کہا کہ روش فارما کا ایوسٹین انجکشن 100 ایم جی، 4 ایم ایل کا ہے، انجکشن بڑی آنت کے کینسر میں استعمال منظورشدہ ہے، ایوسٹین انجکشن کا امراض چشم میں استعمال غیر قانونی ہے۔

ڈریپ کے مطابق جینئس ایڈوانسڈ فارما ڈرگ سیل لائسنس ہولڈر نہیں ہے، جینئس فارما ناگفتہ ماحول میں ایوسٹین کی ری پیکنگ کر رہی تھی، ڈاکٹرز امراض چشم میں ایوسٹین استعمال کرانے سے گریز کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top