جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آسٹریلیا کا ویکسین شدہ ویزا ہولڈرز کیلئے اپنی سرحدیں کھولنے کا اعلان

07 فروری, 2022 13:29

سڈنی : آسٹریلیا نے تقریباً دو سال بعد ویکسین شدہ ویزا ہولڈرز کے لیے ملک میں داخلے کی پابندی ختم کردی ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اعلان کیا ہے کہ 21 فروری سے تمام ویکسین شدہ ویزا ہولڈرز کے لیے اپنی سرحدیں مکمل طور پر دوبارہ کھول دی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو دوہری ویکسین لگائی گئی ہے، تو ہم آپ کو آسٹریلیا واپس آنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انڈر 19 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ سرحدی قوانین میں نرمی ایئرلائنز، ہوٹلوں اور دیگر سیاحتی کاروباروں کے لیے مفید ہوگی۔ سرحدیں کھولنے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ بڑھنے لگی ہے۔

آسٹریلیا میں گزشتہ سال نومبر میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد تقریباً 2.4 ملین کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ اس وقت تک آسٹریلیا میں تقریباً 200,000 کیسز ہو چکے تھے۔ وبائی مرض کے باعث اب تک چار ہزار 248 اموات ہوچکی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top