جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران اور مزاحمتی حماس میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش ناکام

13 اگست, 2024 18:58

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے دونوں میں پھوٹ ڈالنے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے رشتے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں عالم اسلام کی وحدت اور فلسطین کی آزادی پر مشترکہ رائے رکھتے تھے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ نے انٹرویو میں کہا کہ دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ تھا، شہید اسماعیل ہنیہ حماس کے بانی رہنما شیخ احمد یاسین کے قریبی ساتھی تھے۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ سعودی عرب بھی ایران کی حمایت میں آگیا

انہوں نے یحییٰ السنوار کے ساتھ 1985 میں حماس کا سیکورٹی سسٹم تشکیل دیا تھا، وہ سیاسی طور پر متحرک ہونے کے علاوہ حماس کی سیکورٹی ٹیم میں بھی اہم کردار ادا کرتے تھے۔

عبدالسلام ہنیہ نے کہا کہ موجودہ حماس سربراہ اور اسماعیل ہنیہ کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی تھی اور مقاصد بھی ایک تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top