جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

طوفان الاقصی کے ہیرو محمد الضیف کے گھر پر حملہ، والد اور بھائی شہید: اسرائیلی میڈیا کا دعوی

11 اکتوبر, 2023 11:20

تل ابیب : اسرائیل نے حماس کی القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کے گھر پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں محمد الضیف کے والد اور بھائی شہید ہوگئے ۔

اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں محمد الضیف کا بھتیجے اور پوتی بھی شہید ہوئے ۔

دوسری جانب کینیڈین وزیر نے بتایا ہے کہ حماد کے اسرائیل پر حملے میں ایک کینیڈین شہری بھی ہلاک ہوا،کینیڈا نے اپنے شہریوں کو آئندہ چند روز میں اسرائیل سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے اسرائیل کے خلاف حملوں میں فلسطین اور لبنان کے بعد شام بھی شریک ہوگیا ہے ۔

 یہ پڑھیں : اسرائیلی بمباری کا پانچواں روز:922فلسطینی شہید،260 بچے شامل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top