جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چیف جسٹس پاکستان کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر عطا تارڑ کا ردعمل

23 اپریل, 2023 17:01

اسلام آباد: عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ مخصوص مسلسل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ آج صبح سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے، آڈیو میں جو باتیں چل رہی ہیں وہ قابل افسوس اور تشویشناک ہے، لوگ یہ بھی بات کر رہے ہیں کہ عدالتی فیصلوں پر ججز کی فیملیز اثر انداز ہورہی ہیں، آڈیو میں چیف جسٹس کی ساس نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے جلسے میں موجود تھیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر فیملیز کا اثر انداز ہونا انتہائی قابل مذمت ہے، پارلیمنٹ سے قانون پاس ہونے سے پہلے ہی اس پر عملدرآمد کو روک دیا جاتا ہے، کیا یہ اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں ہے؟، کیا یہ پارلیمان کے اختیارات کو روکنے کے مترادف نہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کی ساس ماہ جبین کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق پارلیمان سپریم ہے، تینوں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں، مخصوص مسلسل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top