جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نئے سال کے آغاز پراسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، متعدد فلسطینی شہید

01 جنوری, 2024 12:00

 

سال کے پہلے روز بھی اسرائیل اور حماس کی جھڑپیں جاری ہیںاسرائیلی فورسز نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ پر بم برسادیے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق فلسطینیوں کو سال 2023 میں جہاں اسرائیلی جارحیت کا سامنا رہا وہیں نئے سال کے پہلے روز ہی صیہونی فورسز نے غزہ پر تابڑ توڑ حملے کیے جہاں خان یونس شہر میں خوفناک زمینی لڑائی جاری ہے۔

 

 

اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے رات گئے مشرقی غزہ کے ضلع زیتون میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

دوسری جانب نئے سال 2024ء کے موقع پر حماس کی جانب سے اسرائیل پربھی 20 راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

 

Hamas launches barrage of rockets toward Israel as night falls

 

غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق حماس نے اسرائیل کے وسطی اور جنوبی علاقوں پر 20راکٹ بھی فائر کئے ہیں ، میزائل فائر ہوتے ہی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنا شروع ہو گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وسطی اور مغربی علاقوں پر راکٹ حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے ان حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 21 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 60ہزار کے قریب ہوگئی ہیں۔

یہ پڑھیں : 2023فلسطینیوں کیلئے بدترین سال،اسرائیل کے حملے سال کے آخری دن بھی جاری رہے

 

 

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top