جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گیس دھماکے سے رہائشی عمارت منہدم، 10 افراد ہلاک

03 اگست, 2024 13:30

ماسکو: روس کے شہر نزنی تگیل میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گیس بھرنے سے جزوی طور پر منہدم ہوگئی جس میں 10 افراد ہلاک پائے گئے۔

امدادی رضاکاروں نے آج ہفتے کے روز بتایا کہ پانچ منزلہ گیس پاور بلڈنگ میں یہ حادثہ جمعرات کے روز پیش آیا جب روس کے شہر سوورڈلوفسک اوبلاست میں واقع شہر نزنی تگیل میں گیس سے چلنے والی عمارت کے دو داخلی دروازے گیس اور ہوا کے مرکب کے دھماکے کی وجہ سے جزوی طور پر منہدم ہوئے۔

مزید پڑھیں:برنس روڈ پر قدیم عمارت کا دو منزلہ حصہ گر گیا

امدادی رضاکاروں کے مطابق فی الحال ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ قبل ازیں گورنر نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ٹیم کو ملبے کو ہٹانے کا کام فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس واقعے کے بعد نزنی تگیل کے ضلع ڈزرزنسکی میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے عمارت میں گیس سروس کی فراہمی سے متعلق غفلت برتنے والوں کیخلاف فوجداری مقدمہ شروع کیا ہے جو حفاظتی تقاضوں کو پورا نہیں کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top