جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آصف زرداری چاہتے ہیں کہ شہباز شریف نااہل ہوجائیں اور بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں : شیخ رشید

15 اپریل, 2023 13:46

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایک سال سے کشکول لے کر پھر رہے ہیں، قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے، آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ شہباز شریف نااہل ہوجائیں۔

شیخ رشید نے اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان آئین اور قانون کی جنگ لڑ رہا ہے۔ عدلیہ جیتے گی کیونکہ قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عوام کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آصف زرداری کی کرپشن کہانیاں نیدرلینڈز کی اسکول کتابوں میں چھپ گئیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم کیسوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ آصف علی زرداری کہتا ہے کہ عمران خان مقبول لیڈر نہیں۔ آصف علی زرداری بیکری لیڈر ہیں۔ آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ شہباز شریف نااہل ہوجائیں اور بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے کشکول لے کر پھر رہے ہیں۔ یہ اپنے کیسز ختم کروانے پاکستان آئے ہیں۔ نیب قانون میں ترمیم ابھی ان کے گلے میں لٹکی ہوئی ہے۔ قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے اور انہیں جمہوریت کا ضامن سمجھتی ہے۔ عدلیہ پر جال پھینکنے کی کوشش کی گئی تو قوم سڑکوں پر ہو گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top